ڈنمارك كے مسلمانوں كا توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر احتجاج

IQNA

ڈنمارك كے مسلمانوں كا توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر احتجاج

12:23 - March 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1636189
بين الاقوامی گروپ : بروز جمعہ ۷ مارچ ۲۰۰۸ ء كو ڈنمارك كے دارالحكومت كوپن ھاگ میں سينكڑوں مسلمانوں نے پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كے توھين آميز خاكوں كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ اے ايف پی ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين نے بينر اٹھا ركھے تھے جن پر درج تھا كہ ٫٫ ايسی آزادی بيان پر درود و سلام جو نفرت اور حقارت پر مشتمل نہ ہو ٬٬ اور ڈنمارك دوسرے مذاھب كے احترام كا قائل ہے ليكن اسلام كے احترام كا كيوں قائل نہیں ؟
اس مظاہرے كا اہتمام ڈنمارك كے مسلمانوں نے كيا تھا اور یہ مظاہرہ پوليس كے ساتھ بغير كسی نا خوشگوار واقعے كے ختم ہو گيا ۔
ياد رہے كہ ۲۰۰۰۰۰ سے زائد مسلمان ڈنمارك آباد ہیں اور اس ملك كی آبادی كا ۳/۵ فی صد ہیں ۔
230903

نظرات بینندگان
captcha