{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ محيط ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس انجمن كے سربراہ اور سویڈن كے ادارہ گفتگوی اسلامی كے مدير ٫٫ احسان موسی ٬٬ نے كہا كہ اميد ہے كہ یہ انجمن سویڈن كے دينی اور ثقافتی اداروں كے تعاون سے اپنے اھداف كو عملی جامعہ پہنانے میں كامياب ہوگی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سویڈن كے اكثر باشندے دوسروں كی توھين كے مخالف ہیں اور مختلف اديان كی دينی اقدار كی توھين كو ہر گز برداشت نہیں كرتے اس انجمن كے ترجمان ٫٫ عبد الحق كيلان ٬٬ نے بھی اظہار خيال كرتے ہوۓ كہا كہ یہ انجمن مسلمانوں كے تعارف ، اسلامی اقدار كے دفاع اور پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كے تعارف كے لیے بھر پور كردار ادا كرے گی ۔
ياد رہے كہ انجمن كی تاسيس كے وقت سویڈن كی بارہ اسلامی شخصيات موجود تھیں ۔
231374