كويت میں شيعہ عالم دين كی گرفتاری پر احتجاج

IQNA

كويت میں شيعہ عالم دين كی گرفتاری پر احتجاج

10:26 - March 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1636919
بين الاقوامی گروپ : كويت كے ممتاز شيعہ عالم دين علامہ ٫٫ حسين معتوق ٬م كی گرفتاری كے خلاف گذشتہ رات ۱۰ مارچ ۲۰۰۸ ء كو كويت كی عوام نے مظاہرہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دارالخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تقريبا كويت كے دو ہزار افراد ﴿ كہ جن كی اكثريت عورتیں اور بچے تھے ﴾ نے وزارت داخلہ كے سامنے دھرنا ديا اور كويت كی سيكيورٹی فورسز كے غير مناسب رویے پر احتجاج كرتے ہوۓ تمام اسيروں كی رہائی كا مطالبہ كيا ۔
كويت كی سيكيورٹی فورسز نے امن وامان كی خاطر مظاہرين كو محاصرے میں لے ركھا تھا ۔
ياد رہے كہ حزب اللہ لبنان كے كمانڈر شہيد مغنیہ كی شہادت كے موقعہ پر احتجاج كرنے كی پاداش میں كويت كی سيكيورٹی فورسز نے كويت كے ممتاز شيعہ عالم دين علامہ حسين معتوق كو جبكہ وہ مغرب و عشاء كی نماز پڑھانے كے لیے مسجد امام حسين علیہ السلام كی طرف جا رہے تھے تو راستے میں انہیں گرفتار كر ليا تھا ۔
232126۔

نظرات بینندگان
captcha