{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << Imem and agencies >> سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يونان كے پوپ نے اس بيانیہ میں فلسطينی مسلمانوں پر مظالم كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيل كے حملے اور محاصرہ بين الاقوامی قوانين سے انحراف ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطينی بيت المقدس میں مہمان نہیں ہیں بلكہ یہ ان كی اپنی سر زمين سے قوی ، تاريخی ، ثقافتی اور مذھبی تعلق كا مظہر ہے جبكہ اسرائيل بيت المقدس میں اپنے مظالم كو قانونی جواز فراہم كر رہا ہے ۔
انہوں نے اس بيانیہ كے آخر میں حقوق بشر كے عالمی اداروں سے مطالبہ كيا كہ وہ فلسطينيوں كے استقلال ، آزادی اور ان كو اپنے حقوق دلوانے كے لیے كردار ادا كریں ۔
232727