{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افريقہ كے كميشن كے تعاون سے انٹر نیٹ میں اسپرانٹو زبان میں قرآن مجيد كا مكمل متن ديا گيا ہے ۔
بين الاقوامی زبان میں اسپرانٹو كو ڈاكٹر لورويك زامنھوف ہشانی نے ۱۸۸۷ ميلادی بمطابق ۱۲۶۶ ھ ق میں ايجاد كيا تھا یہ زبان اپنی علمی ساخت و ساز كی وجہ سے دنيا میں بہت مقبول ہوئی یہی وجہ ہے كہ اقوام متحدہ كی طرف سے ۱۹۵۴ ء میں اس زبان كو بين الاقوامی زبان قرار ديا گيا ۔
انٹر نیٹ سائٹ پر اس زبان میں قرآن مجيد كی سورتوں كی ترتيب سے ركھا گيا ہے اور اس زبان كو جاننے والے افراد اس قرآن مجيد سے استفادہ كر سكتے ہیں ۔
233295