امريكی رائٹر : آيت اللہ سيستانی امن كے نوبل انعام كے سب سے زيادہ مستحق ہیں

IQNA

امريكی رائٹر : آيت اللہ سيستانی امن كے نوبل انعام كے سب سے زيادہ مستحق ہیں

11:03 - March 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1638921
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے مشہور رائٹر ٫٫ تھامس فریڈمن ٬٬ نے كہا كہ عراق كے شيعوں كے مرجع آيت اللہ سيد ٫٫ علی سيستانی ٬٬ عراق میں امن كی كوششوں كے صلے میں امن كے نوبل انعام كے سب سے زيادہ مستحق ہیں ۔
۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ اباء ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فریڈمن نے كہا كہ عراق میں پہلے آزادانہ انتخابات كے انعقاد میں آيت اللہ سيستانی نے بہت مٶثر كردار ادا كيا ۔
اس كے علاوہ انگريزی مجلہ ٫٫ اخبار العرب ٬٬ كے چيف ایڈیٹر اور سعودی عرب میں سياسی مبصر ٫٫ حمال الخاشقجی ٬٬ نے بھی فریڈمن كی تائيد كرتے ہوۓ اپنے ايك مقالے میں لكھا ہے كہ آيت اللہ سيستانی نے عراق میں شعیہ اور سنی اتحاد كے لیے بہت اہم اقدامات كیۓ ہیں جناب الخاشقجی نے اپنے مقالے میں آگے چل كر مزيد لكھا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كی عراق میں امن كے لیے كوششوں كو ديكھتے ہوۓ شيخ الازھر ، مفتی سعودی عرب ، قرضاوی اور ديگر مسلمان علماء كو چاہیے كہ وہ نجف اشرف میں جا كر آيت اللہ سيستانی كے ہاتھ چومیں ۔
ياد رہے كہ انگريزی مجلہ كے چيف ایڈیٹر جمال الخاشقجی كے اس مقالے پر سعودی عرب میں اہل سنت اور سلفيوں كے مختلف گروہ تعجب كر رہے ہیں ۔
234210

نظرات بینندگان
captcha