{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے فرانس كی خبر رساں ايجسنی ﴿ اے ايف پی ﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انگريزی اخبار ٫٫ ٹائم آف اومان ٬٬ نے ۱۶ مارچ ۲۰۰۸ ء كو ايك رپورٹ میں اعلان كيا ہے كہ دبئی كے ۶ شاپنگ سنٹرز نے ڈنمارك كی كمپنيوں سے اقتصادی بائيكاٹ كيا ہے ۔
ان شاپنگ سنٹرز كے تعلقات عامہ كے امور كے انچارج ٫٫ مختار اللواطی ٬٬ نے اس اخبار كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ یہ بائيكاٹ اس وقت تك جاری رہے گا جب تك توھين آميز خاكوں كی اشاعت بند نہیں كر دی جاتی ۔
234315