بنگلاديش مين مسلمان اور مسيحی دانشوروں كا مشتركہ اجلاس

IQNA

بنگلاديش مين مسلمان اور مسيحی دانشوروں كا مشتركہ اجلاس

11:55 - March 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1639367
بين الاقوامی گروپ: بنگلاديش میں مسلمانوں اور مسيحيوں كا پہلا اجلاس منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں مسلمانوں كی طرف سے پوپ اور مسيحی دانشوروں كو لكھے گئے خط پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ٓايكنا﴾ نے''ايشيا نيوز''كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اجلاس۱۸ اپريل ۲۰۰۸ءكو بنگلاديش كے دارالحكومت ڈھاكہ میں ہو گا۔
اس اجلاس میں دونوں طرف سے ۳۵ ٫ ۳۵ دانشور شركت كریں گے۔
اس اجلاس كا عنوان ہے ''مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ ايجنڈا'' ۔ اس اجلاس كا اہتمام ڈھاكہ يونيورسٹی كے مذاھب كے شعبے اور گفتگو بين اديان كميشن نے مشتركہ طور پر كيا ہے۔
ياد رہے كہ بنگلاديش كی۱۵ كروڑ آبادی میں ۹۰ فيصد مسلمان ہیں جبكہ مسيحی صرف ۳ فيصد ہیں۔
235441

نظرات بینندگان
captcha