ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ٓايكنا﴾ نے''ايشيا نيوز''كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اجلاس۱۸ اپريل ۲۰۰۸ءكو بنگلاديش كے دارالحكومت ڈھاكہ میں ہو گا۔
اس اجلاس میں دونوں طرف سے ۳۵ ٫ ۳۵ دانشور شركت كریں گے۔
اس اجلاس كا عنوان ہے ''مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ ايجنڈا'' ۔ اس اجلاس كا اہتمام ڈھاكہ يونيورسٹی كے مذاھب كے شعبے اور گفتگو بين اديان كميشن نے مشتركہ طور پر كيا ہے۔
ياد رہے كہ بنگلاديش كی۱۵ كروڑ آبادی میں ۹۰ فيصد مسلمان ہیں جبكہ مسيحی صرف ۳ فيصد ہیں۔
235441