قرآن مخالف فلم كے ريليز ہونے پر آسٹريا كے وزيرخارجہ كی طرف سے مذمت

IQNA

قرآن مخالف فلم كے ريليز ہونے پر آسٹريا كے وزيرخارجہ كی طرف سے مذمت

12:04 - April 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1639770
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كے وزيرخارجہ نے ہالينڈ پارليمنٹ كے ركن گریٹ ولڈر كی قرآن مخالف فلم كے انٹرنیٹ سائٹ پر ريليزہونے كی شديد مذمت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے نسيج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب''پلاسنيك'' نے كہا : آسٹريا كی حكومت ان توھين آميزاقدامات كی مذمت كرتی ہے اور آسٹريا كے قانون كے مطابق ان اقدامات میں ملوث افراد سزاكے مستحق ہیں۔
آسٹريا كے وزيرخارجہ نے ۲۹ مارچ ۲۰۰۸ءكو ''brdo '' میں يورپی يونين كے وزرائے خارجہ كے اجلاس میں كہا كہ قرآن مخالف فلم''فتنہ'' كے ريليز ہو نے كے بعد مختلف مذاھب اور ثقافتوں كے درميان گفتگو بہت ضروری ہے۔
آسٹريا كے وزيرخارجہ نے مزيد كہا كہ يورپی سماج اس قرآن مخالف فلم كے بنائے جانے اور اسكے ريليز ہونے كا شديد مخالف ہے اور ''گریٹ ولڈر'' اپنے مقاصد حاصل كرنے میں كامياب نہیں ہو گا۔
235656

نظرات بینندگان
captcha