ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''كے ھندوستان میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ ۲۹ مارچ۲۰۰۸ءكو ھندوستان كے شھر بھوپال میں شروع ہوا۔ اس مقابلے میں افغانستان٫ پاكستان،نيپال،فرانس،قطر،الجزائر،جنوبی افريقہ اورھندوستان سے قرّاء نے شركت كی۔
اس مقابلے كا موضوع قرآئت قرآن مجيد تھا۔اس مقابلے میں افغانی قاری نے پہلی اسلامی جمھوریہ كے قاری ''محمد كاظم نداف'' نے دوسری،ھندستان كے دو قرّاء نے تيسری اورچوتھی جبكہ پاكستان كے قاری نے پانچویں پوزيشن حآصل كی۔
پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے قاری كو ۴۰۰۰۰ روپیہ، دوسری پوزيشن حاصل كرنے والے كو ۲۵۰۰۰ روپیہ،تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے كو ۱۵۰۰۰ روپیہ،چوتھی پوزيشن حاصل كرنے والے كو۱۰۰۰۰ روپیہ،پانچویں پوزيشن حاصل كرنے والے قاری كو۵۰۰۰ روپیہ انعام ديا گيا۔
235964