بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''نے فرانس كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب ''اسٹيفن '' نے كہا ہےكہ قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' میں اسلام كو ايك دھشت گرد مذھب كے طور پر دكھايا گيا ہے۔ یہ فلم مختلف مذھب كے پيروكاروں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كی كوشش ہے۔
آسٹريليا كے وزير خارجہ نے اس فلم كے انٹرنیٹ پرريليز ہونے پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ میں اسلامی ممالك كے سربراہوں كی طرح اس فلم كو جھوٹ كا پلندا سمجھتا ہوں اور اسكے ريليز ہونے كی مذمت كرتا ہوں۔
جناب''اسٹيفن '' نے مزيد كہا كہ ہم آسٹريليا میں آزادی اظہار كے قائل ہیں۔ ليكن ہم كسی كو اس سے سوء استفادہ كا موقع نہیں ديتے۔
235911