ہالينڈ كے بك اسٹالز میں قرآن مجيد كی بے سابقہ فروخت گریٹ ولڈر كے اسلام دشمن عزائم میں ناكامی كی دليل ہے۔

IQNA

ہالينڈ كے بك اسٹالز میں قرآن مجيد كی بے سابقہ فروخت گریٹ ولڈر كے اسلام دشمن عزائم میں ناكامی كی دليل ہے۔

11:51 - April 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1640150
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ پارليمنٹ كے ممبر ''گریٹ ولڈر'' كی كوشش تھی كہ وہ قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كوانٹرنیٹ پر ريليز كركے اسلام كے حقيقی چہرے كو بگاڑكر پيش كرے ليكن اسے اپنے اسلام دشمن عزائم میں سخت ناكامی ہوئی ہے۔ كيونكہ ہالينڈ كے بك اسٹالوں میں قرآن مجيد كی بے سابقہ فروخت ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''نے العربیہ نیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہالينڈ كے دارالحكومت''آمسٹرڈم''كے بك اسٹالوں سے اس ملك كے شہريوں نے بڑی تعداد میں ہالينڈی زبان میں قرآن مجيد كے تراجم خريد كر گریٹ ولڈركے اسلام دشمن عزائم كو خاك میں ملا ديا ہے۔
العربیہ نیٹ كی رپورٹ كے مطابق ان بك اسٹالوں سے اس قدر قرآن مجيد اور اسلامی كتابیں خريدی گئیں كہ مذكورہ اسٹالوں میں قرآن مجيد اور اسلامی كتابیں ناپيد ہو گئی ہیں۔
235956

نظرات بینندگان
captcha