بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''روزنامہ ''شرق الاوسط '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے وزيراطلاعات ونشريات ''انس الفقی '' نے خبر دی ہے كہ یہ اقدام اسلامی اقدار كے دفاع اور پيغمبراسلام﴿ص﴾ كی توھين كرنے والوں كے مقابلے میں كيا گياہے۔
جناب الفقی نے مزيد كہا كہ ہم میڈيا كی آزادی كے حق میں ہیں ليكن اس بات كی ہرگز اجازت نہیں ديتے كہ اديان آسمانی كے مقدسات كی توھين كی جائے۔ اس جرمن جريدے''اشپيگل'' میں اسلام كو دھشت گردی كی پشت پناہی كرنے والا مذھب قرار ديا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس جريدے میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توھين پر مبنی تصاويربھی شائع كی گئی ہیں۔
235996