اسلامی جمھوریہ ايران میں سالانہ ايك لاكھ افراد كو قرآنی تعليم دی جاتی ہے

IQNA

اسلامی جمھوریہ ايران میں سالانہ ايك لاكھ افراد كو قرآنی تعليم دی جاتی ہے

11:00 - April 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1640775
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران میں سالانہ ايك لاكھ افراد كو جامعة القرآن كی طرف قرآن مجيد كی تعليم دی جاتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''كی رپورٹ كے مطابق ايران كے جامعة القرآن كے مديرنے گزشتھ روز ۵ اپريل ۲۰۰۸ ء كو شھر زابل میں ايك قرآنی پروگرام سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايك لاكھ افراد كی قرآنی تعليم كے لئے تين ھزار اساتذہ سے استفادہ كيا جاتاہے۔
انھون نے بتايا كہ نوجوان نسل میں مذھبی اور قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے پورے ملك میں جامعةالقرآن كی ۴۰۰ برانچیں قائم كی گئی ہیں انھوں نے مزيد كہاكہ گزشتہ دس سالوں میں جامعةالقرآن نے ۸ ھزار قرآنی معلّمين كی تربيت كی ہے۔
انھوں نے نوجوانوں پر زور ديا كہ وہ قرآنی تعليم پر خصوصی توجہ دیں كيونكہ قرآنی تعليم سے ہی معاشرے میں قرآنی ثقافت كی جڑیں مضبوط ہوں گی۔ جناب حسينی نے وضاحت كی كہ جامعة القرآن ھر عمر كے افراد كے لیے قرآنی تعليم كے مواقع فراہم كرتا ہے۔
236858
نظرات بینندگان
captcha