ازبكستانی مسلمانوں كی اسلامی اقدار كی توھين پر مذمت

IQNA

ازبكستانی مسلمانوں كی اسلامی اقدار كی توھين پر مذمت

12:05 - April 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1641530
بين الاقوامی گروپ: ازبكستانی مسلمانوں نے ايك بيانیہ میں قرآن مخالف فلم كے بنائے جانے پر شديد احتجاج كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''شعبہ خراسان نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ازبكستان كے مسلمانوں نے ايك بيانیہ میں ھالينڈ كے سياست دان كی طرف سے قرآن مخالف فلم كے بنائے جانے پر شديد اعتراض كيا ہے اس بيانیہ میں قرآن مخالف فلم كو قرآن اور حضرت محمد ﴿ص﴾ سے آشكارا دشمنی قرار ديا گيا ہے۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ اس فلم میں مسلمانوں كے مذھبی جذبات كی توھين كی گئی ہے۔ اس بيانیہ میں ازبكستانی مسلمانوں نے بين الاقوامی اور يورپی سماج سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قسم كے واقعات تكرار نہیں ہونے چائیں۔اس بيانیہ میں ذكر كيا گيا ہے كہ اس توھين آميزيلغار نے بين الاقوامی قوانين كو پيچھے چھوڑ ديا ہے اور اس سے نہ صرف مسلمانوں كے ايمان اور عقائد میں كو ئی ضربہ نہیں لگے گا بلكہ اس سے امت اسلام اور زيادہ متحد اور منظم ہو گی۔
237686

نظرات بینندگان
captcha