بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روز نامہ ''دی نيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ راولپنڈی میں مركز امام حسين ﴿ع﴾ كی انچارج رباب مھندی نے اس سيمينار كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ''سيرت نبوی'' كے موضوع یہ سيمينار گزشتہ ۲۵ سال سے انتہائی شان و شوكت سے منعقد كيا جا رہا ہے اور اس مرتبہ یھ سيمينار خواتين نے منعقد كيا ہے۔
اس سيمينار میں سيرت نبوی ﴿ص﴾ قرآن اور قرآنی تعليمات اور مغربی ثقافت كی اندھی تقليد كی بجائے اسلامی ثقافت كی پيروی كے موضوعات پر مقالے بھی پڑھے گئے۔ اس سيمينار كے اختتام پر ايك بيانیہ میں دھشت گردی كے خاتمے اور بچوں كواسلام كے بنيادی اصولوں كی تعليم دينے پر تاكيد كی گئی۔
238138