علامہ فضل اللہ كا فلم ''فتنہ'' كے ڈائريكڑ كو مناظرے كا چيلنج

IQNA

علامہ فضل اللہ كا فلم ''فتنہ'' كے ڈائريكڑ كو مناظرے كا چيلنج

13:07 - April 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1642224
بين الاقوامی گروپ: علامہ محمد حسين فضل اللہ نے ہالينڈ كے سفير سے ملاقات میں كہا كہ میں قرآن مخالف فلم كے ڈائريكڑ گریٹ ولڈر سے مناظرہ كرنے كو تيار ہوں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے لبنان كی ''وعد'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گریٹ ولڈر كی قرآن اور اسلام كے متعلق معلومات ناقص ہیں اور اسے قرآن مجيد اور اسلام سے آگاہی نہیں ہے اور شايد قرآن مجيد كا غلط ترجمہ اس كے ہاتھ لگ گيا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے لئے قرآن مجيد اور پيغمبراسلام﴿ص﴾ كی توھين نا قابل برداشت ہے۔ علامہ فضل اللہ نے وضاحت كی كہ مسلمان ان محقيقن كی قدر دانی كرتے ہیں جو قرآنی مفاھيم اور اس كی تعليمات پر محققانہ بحث كرتے ہیں۔ لبنان میں ہالينڈ كے سفير نے اس فلم كے منفی نتائج پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ یہ فلم ھالينڈ پارليمنٹ اور ملت ھالينڈ كی نمائندگی نہیں كرتی۔
238396

نظرات بینندگان
captcha