بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے كويت كے روزنامہ '' الوطن'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب اسلام كريم اف نے اس بيانیہ میں جسے ازبكستان كی وزارت خارجہ نے شائع كيا ہے ، كہا ہے كہ ازبكستان اس قرآن مخالف فلم كے بنائے جانے اوراسے ريليز كرنے كی شديد مذمت كرتا ہے كيونكہ اس سے مسلمانوں كے عقائد اور جذبات كی توھين ہوئی ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ يورپ كی سياسی جماعتیں آزادی بيان كو بہانہ بنا كراسلامی تعليمات اور اسلام كے بنيادی اصولوں كی توھين نہیں كر سكتیں ۔
جناب اسلام كريم اف نے اس بيانیہ میں وضاحت كی كہ پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ اور قرآن مجيد كی توھين سے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان نفرت پيدا ہوئی ہے۔
اس لئے مقدسات كی توھين كی روك تھام كے لئے بين الاقوامی قوانين بنائے جانے چاہئیں۔
238348