ايران كے شھر جيرفت میں تفسير نماز كے عنوان پر اہم مقابلہ

IQNA

ايران كے شھر جيرفت میں تفسير نماز كے عنوان پر اہم مقابلہ

11:13 - April 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1642841
قرآنی سرگرمياں گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی جيرفت كے سر براہ نے خبردی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی اور اقامہ نماز كمیٹی جيرفت كے تعاون سے شہر میں تفسير نمازكے عنوان پر اہم مقابلہ منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی جيرفت كے سربراہ حجة الاسلام جناب عليدادی نے نماز كمیٹی كے اراكين سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ جوان نسل كو نمازسے مزيد آشنا اور اس الھی فريضہ كو اہميت دينے كے لئے مقابلہ كا انعقاد كيا جائے گا انھوں نے مزيد كہا كہ تمام لوگوں كو چاہیے كہ اس الھی فريضہ كو بہتر طريقہ سے انجام دينے پر غور كریں اور نماز كی ثقافت كو معاشرے میں فروغ دیں۔ جناب عليدادی نے مربوط اراكين كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سماج میں زيادہ سے زيادہ اس الھی فريضہ كو اہميت دی جائے ادارہ تبليغات اسلامی جيرفت كے انچارج نے كہا كہ ثقافتی اداروں اور اقامہ نماز كمیٹی كے اراكين كو چاہیے كہ وہ اقامہ نماز كے لئے اپنی تمام توانايوں كو صرف كر كے جوانوں كو مساجد كی طرف راغب كریں۔
239278

نظرات بینندگان
captcha