لندن میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی خطی نسخوں كی نمائش

IQNA

لندن میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی خطی نسخوں كی نمائش

12:31 - April 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1644349
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ اپريل ۲۰۰۸ء كوقطر كی وزارت اوقاف و مذھبی امور كی كوششوں سے لندن میں بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی خطی نسخوں كی نمائش نمائش كی گئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ '' الشرق'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف و مذھبی امور كے شعبہ كتاب كے انچارج ''علی بن محمد المرزوقی'' نے خبر دی كہ اس نمائش كے '' التراث'' اسٹال میں اسلامی خطی آثار كی نمائش كی گئی ہے جن میں سے چند اہم مندرجہ ذيل ہیں: '' حاشية السندی علی مسند الامام احمد'' '' نھاية المطلب'' مجموعة العلامة ابن حجرالبنعلی'' اور '' مسند الامام الشافعی'' جناب '' المرزوقی'' نے كہا كہ اسلامی آثار انگريزی اور اردو زبانوں میں اس نمائش میں ركھے گئے تھے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں اسلامی كتابوں كی مانگ بہت زيادہ تھی ۔ ياد رہے كہ لندن میں كتاب كی بين الاقوامی نمائش ۱۴ اپريل ۲۰۰۸ء كو شروع ہوكر۱۶ اپريل كو ختم ہو گئی۔
340442

نظرات بینندگان
captcha