اسلام اور عيسايت كے پيروكاروں كے درميان ہميشہ گفتگو كی ضرورت ہے

IQNA

اسلام اور عيسايت كے پيروكاروں كے درميان ہميشہ گفتگو كی ضرورت ہے

11:15 - April 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1644650
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اپريل ۲۰۰۸ء كو امريكہ میںمسلمان سربراہوں نے واشنگٹن میں ''پاپ بنڈيكٹ '' سے ملاقات كے دوران اس بات پر زور ديا كہ اسلام اور عيسايت كے سربراہوں كو ہميشہ ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كرنا چاہئے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''ہندوستان '' ٹائمز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ میں اسلامی سنٹر كے صدر امام ''حسن القزوينی'' نے پاپ سے ملاقات كے بعد ايك اخباری انٹرويو میں كہا كہ مسلمان اور عيسائی پوری دنيا كی آبادی كا ۵۰ فيصد سے بھی زائد ہیں اس لئے ان دو اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كا سلسلہ ہميشہ رہنا چاہئے۔ شمالی امريكہ میں حقوق اسلامی كونسل كے سربراہ ''مزمل صديقی '' نے بھی مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان گفتگو كو ضروری قرار ديتے ہوئے پاپ سے مطالبہ كيا كہ وہ لبنان میں امن وامان كے قيام كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔اس ملاقات میں پاپ بنڈيكٹ نے كہا كہ مختلف مذھبی عقائد و نظريات كا حامل ايك معاشرہ تشكيل پاسكتا ہے بشرطيكہ تمام ايك دوسرے كی مذھبی آزاديوں كااحترام كریں۔
241296

نظرات بینندگان
captcha