ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روزنامہ '' ''oswego.eduكے حوالے سے رپورٹ دی ہے يونيورسٹی كے مسلم طلباء كی انجمن كے سربراہ جناب ابراہيم الشويش نے اس نشست كے بارے میں كہا كہ اس نشست میں مختلف اديان كے پيروكار كی شركت متوقع ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نشست میں اسلام كے بارے میں بعض رائج ہونے والی غلط تعبيرات اس آسمانی دين كے صيحح عقائد اور امريكہ میں اس كی توسيع اور ترقی كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔ جناب ابراہيم نے كہا كہ اس نشست میں امريكی معاشرے پر اسلام كے اثرات، دہشت گردی ، پرده اور حقوق نسواں جيسے اہم موضوعات پر تقارير كی جائیں گی۔
240276