ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں ۳۱ سے زائد محبين قرآن اور قرآنی اساتذہ نے شركت كی ہے۔ ان كلاسوں میں قرآن كريم كے تيسویں پارے كی تفسير تسنيم حيات، تجويد، اورقرآت قرآن اور روش تدريس جيسی اہم كتابوں كی تعليم دی جارہی ہے۔ ادارہ تبليغات اسلامی شہر آبادہ كے انچارج جناب علی رضا محمد خانی نے كہا كہ ان كتابوں كی تدريس كے فرائض امام جمعہ شہر آبادہ حجة الاسلام سيد حسن موسوی خراسانی ، ادارہ تبليغات اسلامی شہرآباده كے سربراہ حجة الاسلام كاظم دشت آبادی اور حوزہ علمیہ كے استاد حجة الاسلام عمادی جيسے تجربہ كار اساتذہ انجام دے رہے ہیں۔
241852