ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق كابل كے علاقہ پنجہ شاہ میں قرآن مجيد كی تعليم كی پانچ كلاسیں اس دارالقرآن كے زيرنظر ہیں۔ اور ان كلاسوں میں ۱۸۰ افراد كو قرآن مجيد كی تعليم دی جاتی ہے۔ مردوں كی قرآنی كلاسوں كے مدير '' عبد الغفور اميد '' نے اس دارالقرآن میں منعقد ہونے والی كلاسوں كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ كلاسیں صبح ۷ بجے شروع ہوكر رات ۱۰ بجے تك جاری رہتی ہیں اوراس دارالقرآن میں قرآن مجيد كی تعليم كے علاوہ احكام اور عقائد كی بھی تعليم دی جاتی ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس دارالقرآن میں خواتين كی كلاسیں ظہر ۲ بجے سے ۵ بجے تك ہوتی ہیں۔ اور ان كلاسوں میں تجربہ كار اساتذہ سے استفادہ كيا جاتا ہے۔
۲۴۳۶۳۱