اردن كے مسلمانوں كا فلسطينی شھريوں پر اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ

IQNA

اردن كے مسلمانوں كا فلسطينی شھريوں پر اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ

13:15 - April 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1647131
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۲۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف اردن كے مسلمانوں نے مظاہرہ كيا۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے امارات كے اخبار '' دارالخليج '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے میں اردن كی حزب محاذ عمل اسلامی كے دسيوں راہنماؤں نے غزہ كی پٹی میں فلسطينی محاصرے كی مذمت كی۔ مظاہرين نے مظلوم فلسطينيوں كے حق میں نعرے لگائے اور غزہ كی پٹی میں محاصرے كے خاتمے اور اس علاقے میں خوراك اور دوائياں بھيجنے كا مطالبہ كيا۔
244664
نظرات بینندگان
captcha