ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے '' براثا'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ سيستانی كے كربلا میں نمائندے نے كہا كہ عراقی شيعوں كو اھل سنت كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرنا چاہیے اور ان سے دشمنی سے پرھيز كریں۔ جناب كربلائی نے مزيد كہا كہ سنی نشين علاقوں میں اھل سنت بھائيوں سے ملاقات كے لیے جائیں تو اس كے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ كچھ عرصہ پہلے عراق كے شھر '' اعظمیہ '' كے كچھ اہل سنت امام حسين علیہ اسلام كی زيارت كے لیے كربلا آئے تھے اور كربلا كے شيعوں نے ان كا بہت اچھا استقبال كيا تھا جس سے اہل سنت برادران كو بہت تعجب ہوا تھا۔
244135