انقلاب اسلامی كی بركتوں میں سے ايك قرآنی اساتذہ كی تربيت ہے

IQNA

انقلاب اسلامی كی بركتوں میں سے ايك قرآنی اساتذہ كی تربيت ہے

12:18 - May 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1648516
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن كے ايك استاد نے كہا كہ یہ انقلاب اسلامی كی بركتیں ہیں كہ آج ہمارے جوانوں كی قرآنی تعليم كے لیے قرآن مجيد كے دلسوز استاد موجود ہیں۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے استاد حجت الاسلام والمسلمين '' محمد جعفر مرادی '' نے انديمشك نامی ايرانی شہر میں ايك محفل قرآن میں ۵۰۰ طلباء سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حكومت اسلامی كے قيام كے بعد لوگوں میں قرآنی تعليم میں بہت زيادہ رجحان پيدا ہوا ہے جس كے نتيجہ میں گاؤں گاؤں شہر شہر ، دارالقرآن كھولے گئے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ قرآن مجيد تمام مسلمانوں كی ھدايت كے لیے نازل ہوا ہے ليكن ہم نے ابھی تك قرآنی مفاھيم سے پوری طرح استفادہ نہیں كيا ہے۔ ضرورت اس امر كی ہے كہ ہم قرآنی مفاھيم پر زيادہ سے زيادہ توجہ دیں۔
245363
نظرات بینندگان
captcha