كراچی (پ ر) قرآن فاؤنڈيشن كی جانب سے نادر قرآنی قلمی و جديد طباعت شدہ نسخوں، بين الاقوامی اور ملكی زبانوں كے تراجم، تفاسير قرآنی اور سوفٹ ويئر كے شاہكاروں كی تين روزہ نمائش كا افتتاح امام بارگاہ شہدائے كربلا انچولی فیڈرل بی ايريا بلاك 20 میں سيد علی خامنہ ای كے پاكستان میں نمائندے آيت اللہ سيد ابوالفضل بہاء الدينی نے كيا۔ تقريب میں علمائے كرام، دانشوروں اور قرآن كريم سے محبت ركھنے والے خواتين و حضرات نے كثير تعداد میں شركت كی۔ نمائش قرآنی میں ادارہ تنزيل نے خصوصی تعاون كيا۔