ايران كے شہر سقز میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر سقز میں محفل قرآن كا انعقاد

11:10 - May 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1649217
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ روز سقز كی جامع مسجد میں محفل قرآن منعقد كی گئی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس روحانی محفل میں سقز كے قراء نے قرآن مجيد كی تلاوت كی اور اس شہر كے امام جمعہ '' عبدالرحمن حسين زادہ '' نے اس محفل سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كی كاميابی كا راز قرآن مجيد كی پيروی میں ہے اور جب تك مسلمان قرآن مجيد كی تلاوت كرتے رہیں گے خدا كے دين كے دشمن، مسلمانوں سے مقابلے كی سكت نہیں ركھیں گے۔ كيونكہ قرآنی تعليمات پر عمل سے دنيا اور آخرت كی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی محافل میں شركت ايك مسلمان كی خصوصيات میں سے ہے۔ كيونكہ اس قسم كی محافل، انسان كو خدا اور خدا كے دين كے نزديك كرديتی ہیں۔
247237

نظرات بینندگان
captcha