ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اہل سنت كے معروف عالم دين اور مبلغ ''حبيب علی الجفری '' نے مذہب تشيع قبول كر كے اس مذہب كے دشمنوں كو ورطہ حيرت میں ڈال ديا ہے۔ انھوں نے '' اقرا '' چينل میں ايك انٹرويو كے دوران كہا كہ میں نے مختلف مذاہب اسلامی كی '' فقہ'' میں تحقيقات كے بعد مذہب تشيع اختيار كيا ہے۔ الجفری نے مزيد كہا كہ میں نے بہترين مذہب انتخاب كرنے كی خاطر تين سال تك مختلف اسلامی مذاہب میں تحقيق كی ہے ۔ تحقيق كے بعد میںنے مذہب اہل بيت كی حقانيت اور اس كے سب سے بہتر ہونے كا اعتراف كيا ہے۔ ياد رہے كہ اہل سنت كے معروف عالم دين كے مذہب تشيع قبول كرنے پر وہابيوں كی طرف سے منفی رد عمل سامنے آيا ہے۔
247545