ايران كے شھراھواز میں قرآنی اساتذہ كے تربيتی كورس كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھراھواز میں قرآنی اساتذہ كے تربيتی كورس كا انعقاد

12:16 - May 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1650178
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۷ مئی ۲۰۰۸ء كو اھواز میں قرآنی اساتذہ كا تربيتی كورس شروع ہو گيا ہے۔


ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس دارالقرآن بقية اللہ اور قرآن سنٹر '' تبيان '' كے باہمی تعاون سے تشكيل ديا گيا ہے۔ اور اس كا مقصد ناظرہ ، قرائت اور تجويد قرآن كريم كے مفيد اساتذہ كی تربيت ہے۔ یہ تربيتی كورس خواتين سے مخصوص ھے جس میں ۴۰ خواتين كو روش تدريس كی تعليم دی جائےگی۔ اور اس كورس كے لیے كلاسیں اتوار، سوموار اور بدھ كو شام ۵ بجے ہوا كریں گی۔ اور ان كلاسوں میں تدريس كی ذمہ داری حجت الاسلام والمسلمين '' سلطانی '' اور قرآن كی معلمھ محترمہ تميمی نبھائیں گی۔
248059

نظرات بینندگان
captcha