قائد انقلاب اسلامی كا تہران میں كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كا دورہ

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كا تہران میں كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كا دورہ

12:08 - May 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1651647
ادبی گروپ: ۱۱ مئی ۲۰۰۸ء كو قائد انقلاب اسلامی نے تھران میں منعقدہ كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كا دورہ كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز ۱۱ مئی ۲۰۰۸ء كو قائد انقلاب اسلامی نے مصلی تہران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كا دورہ كيا۔ اس دورے میں وزير ثقافت و ارشاد اسلامی محمد حسين صفار ہرندی اور ان كے قائم مقام محسن پرويزبھی قائد انقلاب اسلامی كے ساتھ تھے۔ گزشتہ روزاس نمائش كا آخری دن تھا اوردن ۲ بجے اس نمائش كی اختتامی تقريب تھی۔
249613
نظرات بینندگان
captcha