ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توھين یہودی لابی كا منصوبہ تھا

IQNA

ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توھين یہودی لابی كا منصوبہ تھا

12:49 - May 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1651668
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك میں مسلمانوں كی مشاورتی كونسل كے سربراہ '' شيخ عبدالحميد الحمدی '' نے كہا ہے كہ ڈنمارك كی اخبارات میں پيغمبر ﴿ص﴾ كے توہين آميز خاكو ں كی دوبارہ اشاعت، یہودی لابی كا كام تھا انھوں نے اعلان كيا كہ ميرے پاس اس كے شواھد موجود ہیں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے كويت كے روزنامہ '' الوطن '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز شيخ عبدالحميد الحمدی نے كويت میں ايك اخباری كانفرنس میں اعلان كيا كہ ڈنمارك كےاخبارات میں پيغمبراسلام ﴿ص﴾ كےتوہين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد ڈنمارك كے ۲۵۰۰ سے زائد جوان مسلمان ہوئے ہیں۔
250013
نظرات بینندگان
captcha