ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق '' علامہ فاضل گروسی '' كی یہ كتاب كم حجم اور اپنے موضوع پر انتہای مفيد كتاب ہے۔ مرحوم علا مھ فاضل كی '' علم تجويد '' پر مہارت اور ادبيات عرب پر تسلط نے اس قرآنی كتاب كو بہت زيادہ وقيع بنا ديا ہے۔ اس كتاب كی ابتداء میں مصحح كتاب '' محمد علی شاہ '' نے مرحوم فاضل گروسی كے حالات زندگی میں لكھا ہے كہ مرحوم فاضل گروسی كا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنھیں اپنے زمانے میں نہیں پہچانا گيا۔ لوگ انھیں ايك متقی عالم دين كے طور پر جانتے تھے جو لوگوں كی شرعی مشكلات حل كرتے تھے۔ مرحوم خود بھی زاہد مسلك شخص تھے اور نام و نمود كو پسند نہیں كرتے تھے۔ '' كتاب مبين پبلشرز'' نےاس كتاب كو پہلی مرتبہ شائع كرنے كی سعادت حاصل كی ہے اور ۵۰۰۰ نسخوں كی تعداد میں یہ كتاب شائع ہوئی ہے۔
250814