ايران كے شہر لارستان فارس میں اسٹوڈنٹس كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر لارستان فارس میں اسٹوڈنٹس كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد

14:11 - May 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1652680
قرآنی كلاسوں گروپ: لارستان فارس میں گرلز ''اسٹوڈنٹس'' كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق لارستان كی يونيورسٹی میں بعض اسٹوڈنٹس كی خواہش پر ناظرہ اور معانی قرآنی كے موضوع پر كلاسیں اسی ہفتے شروع ہوئیں۔ ان كلاسوں میں معلمہ قرآن '' فرشتہ اقتصادی فر'' تدريس كر رہی ہیں۔ ان كلاسوں كا دورانیہ ۴۲ گھنٹے ہے اور یہ كلاسیں سہ پہر ۵ بجے سے ۷ بجے تك مذكورہ يونيورسٹی كے ہاسٹل میں ہوتی ہیں اور ان كلاسوں میں ۲۸ طالبات شركت كر رہی ہیں۔
250997
نظرات بینندگان
captcha