عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی پر امريكی فوجی افسر كی معذرت

IQNA

عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی پر امريكی فوجی افسر كی معذرت

14:07 - May 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1653296
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۷ مئی ۲۰۰۸ء كو بغداد میں امريكی فوجی افسر '' جفری ھمند'' نے عراق كے شہر '' رضوانیہ '' میں امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پر شہر رضوانیہ كے قبائلی سرداروں سے معذرت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے ''cnn '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' جفری ھمند'' نے شہر رضوانیہ كے قبائلی سرداروں كے ايك جرگے میں اس توھين آميز اقدام پر معذرت كی ہے. اسی تقريب میں ايك اور امريكی فوجی افسر نے قرآن مجيد كو چوما اور بطور ہدیہ قبائلی سرداروں كو ديا۔ جفری ھمند نے اس تقريب میں قرآن مجيد كو گوليوں كا نشانہ بنانے والے امريكی فوجی كی طرف سے معذرت كا خط حاضرين كو پڑھ كر سنايا. قبائلی سرداروں كی طرف سے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے '' شيخ حمادی '' نے كہا كہ امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين، دنيائے اسلام پر حملے كے مترادف ہے۔
252085

نظرات بینندگان
captcha