ملاير كے علوم قرآنی كالج كے سربراہ حجت الاسلام معصوم حسينی نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' سےگفتگو كرتے ہوئے كہا كہ انسان ايك سماجی مخلوق ہے جو اجتماع میں زندگی بسر كرتا ہے اور اسے اس حوالے سے كئی مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے۔ اور دوسری طرف سے وہ كمال و سعادت كا خواہاں ہے اور چاہتا ہے كہ اپنی زندگی میں اعلی مقاصد تك رسائی حاصل كر ئے اور ان مقاصد اور اہداف تك پھنچنے كےلیے جو چيزبھترطورپراس كی راہنمائی كر سكتی ہے وه قرآن ھے كيونكہ قرآن كتاب ہدايت اور مكمل ضابطھ حيات ھے۔ حتی وہ آج كی ماڈرن زندگی كے لیے بھی نئے اسلوب پيش كرتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آيات شريفہ پر عمل كركےانسان اعلی اور الہی اہداف تك پہنچ سكتا ہے۔ اسی مناسبت سے ملاير كے علوم قرآنی كالج نے ايك سيمينار كا پروگرام ترتيب ديا ہے۔ جس میں قرآن مجيد كو كتاب زندگی كے عنوان سے زير بحث لايا جائے گا اور مختلف پروفيسرز، اسكا لرز اور محقيقن اپنے نقطہ نظرات كو بيان كریں گے۔
251644