امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پر '' oic '' كی مذمت

IQNA

امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پر '' oic '' كی مذمت

13:11 - May 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1654055
بين الاقوامی گروپ: ۱۹ مئی ۲۰۰۸ء كو '' oic'' كے ترجمان نے ايك بيانیہ كے ذريعے عراق میں امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پر شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی ''iina'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' oic'' كے ترجمان نے امريكی فوجی كی طرف سے قرآن مجيد كو گوليوں كا نشانہ بنانے كے اقدام كو انتہائی غير ذمہ دارانہ اقدام قرار ديا ہے۔ اور كہا كہ مسلمانوں كی مقدس كتاب قرآن مجيد كی توھين ايك ايسا جرم ہے كہ جس كی كوئی تاويل نہیں كی سكتی اور اس اقدام پر چشم پوشی نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر اطمينان كا اظہار كيا ہے كہ بغداد میں امريكی فوجی افسر '' جفری ھمند'' نے قرآن مجيد كی توھين كے بعد مسلمانوں سے معذرت كی ہے۔
252935
نظرات بینندگان
captcha