ايران كے شھراردكان كے قرآنی اساتذہ كا اجلاس

IQNA

ايران كے شھراردكان كے قرآنی اساتذہ كا اجلاس

13:50 - May 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1654313
اعزازی گروپ/ شعبانعلی قانعی اردكانی : ۱۸ مئی ۲۰۰۸ء كو اردكان كے قرآنی اساتذہ كا اجلاس منعقد ہوا جس میں نوجوانوں كو قرآنی كلاسوں كی طرف مائل كرنے كے طريقہ كار پر غوروخوض كيا گيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے اردكان میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اردكان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن نے اس اجلاس كا اہتمام كيا تھا اور اس اجلاس كا مقصد شہر اردكان میں قرآنی كلاسوں كو بہتر انداز میں منعقد كرنے كے لیے غوروفكر كرناتھا۔ یہ اجلاس ۱۸ مئی ۲۰۰۸ء كو اردكان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس حال منعقد ہوا جس میں قرآنی اساتذہ اور قرآنی امور سے متعلق افراد نے بڑی تعداد میں شركت كی ۔ اردكان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج نے اس اجلاس میں گفتگو كرتے ہوئے كہاكہ قرآنی اساتذہ كو چاہیے كہ وہ قرآن مجيد كی تعليم میں ايسی روش سے استفادہ كریں جس سے طلباء میں قرآنی تعليم كا شوق پيدا ہو۔ اس اجلاس میں گزشتہ سال كے كامياب ترين قرآنی اساتذہ نے اپنے تجربات سے حاضرين كو آگاہ كيا۔
252834

نظرات بینندگان
captcha