ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے صوت العراق نامی خبررساں سائٹ كے حوالے سے كہا كہ امام جمعہ كربلا شيخ عبدالمہدی الكربلائی نے كہا كہ عراق كے شہر رضوانیہ میں امريكی فوجی كی طرف سے قرآن كو گولی كا نشانہ بنانے پر اسلامی مقدسات كی آشكار توہين كا ارتكاب كيا گيا ہے جس سے مسلمانوں كے جذبات كوبہت زيادہ ٹھيس پہنچی ہے اور اس اہانت كے جواب میں صرف جارج بش كا معذرت خواہی كرنا كا فی نہیں ہے بلكہ اس جرم كا ارتكاب كرنے والے امريكی فوجی كو سخت سزا دی جائے اور امريكی عہديدار صرف عراقی حكومت سے ہی نہیں بلكہ پوری دنيائے اسلام سے عذر خواہی كریں كيونكہ انھوں نے تمام اہل اسلام كے نظريات كو نشانہ بنايا ہے۔
254263