اديان آسمانی كا عالمی سيمينار امريكہ میں منعقد كيا جائے گا

IQNA

اديان آسمانی كا عالمی سيمينار امريكہ میں منعقد كيا جائے گا

11:31 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655410
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ نومبر ۲۰۰۸ء كو امريكہ كے دارالحكومت واشنگٹن میں اديان آسمانی كا عالمی سيمينار منعقد كيا جائے گا جس میں اسلام ، مسحيت اور ديگر مذاہب كے مذہبی رہنما شركت كریں گے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے مصر كے روزنامہ '' اليوم'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيميناركو منعقد كرنے والی كمیٹی نے جامعة الازہرء كے چانسلر '' محمد سيد طنطاوی'' كو اس سيمينار میں شركت كی دعوت دی ہے۔ محمد سيد طنطاوی نے اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ دين اسلام، مختلف اديان كے ساتھ بحث و گفتگو كی تاكيد كرتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عقيدتی اور مذہبی اختلافات، مختلف اديان كے درميان گفتگو اور روابط میں مانع نہیں ہونے چاہيیں۔
254195

نظرات بینندگان
captcha