مغربی آذربائيجان كے ۱۳ مراكز میں حفظ اور مفاہيم قرآن كے كورس كا انعقاد

IQNA

مغربی آذربائيجان كے ۱۳ مراكز میں حفظ اور مفاہيم قرآن كے كورس كا انعقاد

11:46 - May 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1656814
قرآنی سرگرمياں گروپ: مغربی آذربائيجان كے ادارہ ثقافت اسلامی نے ۱۳ مراكز میں حفظ اور مفاہيم قرآن كريم كے كورس كا انعقاد كيا ہے۔
ايران كے صوبہ مغربی آذربائيجان میں واقع ادارہ ثقافت اسلامی كے تحت قرآنی سرگرميوں میں فعال ادارے كے سربراہ محمد رضا فيضی نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس كورس كے انعقاد كا مقصد قرآنی تہذيب كو عام كرنا اور قرآن مفاہيم سے آشنائی ہے۔ اس كورس میں ۱۳ قرآنی مراكز شريك ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ حفظ اور قرآنی مفاہيم كا یہ كورس تين سال سے منعقد كيا جا رہا ہے۔ اورجو لوگ اس كورس میں شركت كرتے ہیں انھیں باقاعدہ سند بھی دی جاتی ہے۔
256061

نظرات بینندگان
captcha