ادبی گروپ: اس سال تہران میں منعقد ہونے والی نمائش كتاب میں ايسی كتب فروخت كی گئیں جن میں بيان كیے گئے مطالب اخلاقی بے راہ روی كی ترويج پر مشتمل تھے اور ان میں دينی اور مذہبی اصولوں كو نشانہ بنايا گيا تھا جبكہ بعض دينی كتب كو اشاعت كی اجازت ہی نہیں دی جا رہی اور ان كی اشاعت میں جان بوجھ كر تاخير كی جارہی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ گلپائيگانی نے ادارہ ثقافت اسلامی قم كے سربراہ سے ملاقات میں تہران كی نمائش كتاب میں فروخت كی جانے والی كتب پر تنقيد كی اور كہا كہ اس سال ايسے افراد اور ادارے كتابوں كی نمائش میں شريك تھے جن كا سابقہ ٹھيك نہیں ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں ايسے پروگرام منعقد كرنے چاہئیں جن پر ہم مسلط ہوں و گرنہ ان كا نقصان انكے فائدے سے زيادہ ہو گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بعض كتابوں كے مطالب اس قدرپست ہیں كہ ہزار اچھی كتابیں اور پچاس سال كی تقريریں بھی ان كا جبران نہیں كر سكتیں۔ انھوں نے دينی كتب كی اشاعت میں ليت ولعل كرنے پر تنقيد كرتے يوئےكہا كہ دين مخالف كتابوں كو فوراً نشر كی اجازت مل جاتی ہے۔
256033