اسرائيل كا فلسطين پر قبضے كا مقصد اسلامی ثقافت كی نابودی ہے

IQNA

اسرائيل كا فلسطين پر قبضے كا مقصد اسلامی ثقافت كی نابودی ہے

12:10 - May 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1656835
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل اوراس كے اتحادی چاہتے ہیں كہ وہ فلسطين كی سرزمين سے اسلامی ثقافت كا خاتمہ كردیں۔
مراكش كی يونيورسٹی میں فلسفہ كے پروفيسر '' عبدالرحيم بوستہ '' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كا مسئلہ تمام عرب اور اسلامی ممالك كا مسئلہ ہے كيونكہ اس ملك پر قبضہ دوسرے اسلامی ممالك پر قبضے كا مقدمہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تمام مسلمان ، فلسطين میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہیں ليكن ہم ديكھ رہے ہیں كہ بعض اسلامی ممالك كے اسرائيل كے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات استوار ہیں اور یہ امريكہ كے دباؤ كی وجہ سے ہے۔ عبدالرحيم بوستہ نے كہا كہ اسرائيل روبہ زوال ہے اوریہ بات اسرائيل كے ساتھ حزب اللہ كی ۳۳ روزہ جنگ نے ثابت كر دی ہے۔ مراكش كے دانشور نے كہا كہ اسرائيل كے بہت سے باشندے حزب اللہ كےمقابلے میں اسرائيل كی شكست كے بعد اس ملك میں رہنا نہیں چاہتے اور وہ اسرائيل كو ترك كرنا چاہتے ہیں اور یہ فلسطينوں كی بہت بڑی كاميابی ہے۔
255865
نظرات بینندگان
captcha