امام خمينی ﴿رح﴾ نے دنيا میں عظيم انقلاب كی رہبری كرتے ھوئے اسے كاميابی سے ہمكنار كيا

IQNA

امام خمينی ﴿رح﴾ نے دنيا میں عظيم انقلاب كی رہبری كرتے ھوئے اسے كاميابی سے ہمكنار كيا

12:18 - June 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1657192
اعزازی گروپ: ايران كے شہر ''ابہر'' كے امام جمعہ نے كہا كہ امام خمينی﴿رح﴾ نے دنيا میں ايك عظيم انقلاب كی رہبری كی اور شديد دشمنی كے باوجوداسے كاميابی سے ہمكنار كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر ابہر كے امام جمعہ احمد محسن زادہ نے امام خمينی﴿رح﴾ كی عظيم شخصيت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ امام خمينی﴿رح﴾ وہ عظيم لیڈر تھے جنہوں نے دنيا میں ايك عظيم انقلاب كو كاميابی سے ہمكنار كيا۔ انھوں نے كہا كہ امام خمينی﴿رح﴾ نے انقلاب اسلامی ايران كی بخوبی راہنمائی كی اور ان كے اس دنيا سے گزر جانے كے بعد بھی یہ انقلاب ايك شجاع اور مكتب امام خمينی﴿رح﴾ میں تربيت يافتہ فرد كی رہبری میں رواں دواں ہے۔ خطيب جمعہ نے كہا كہ دنيا كے انقلاب چند سال گزرنے كے بعد مشكلات كا شكارھو جاتے ہیں ليكن یہ انقلاب بغير كسی مشكل كہ اپنے راستے پر گامزن ہے۔ انھوں نے آٹھ سالہ جنگ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دشمن كی پوری كوشش تھی كہ وہ اس جنگ كے ذريعہ انقلاب اسلامی پر كاری ضرب لگائے ليكن وہ ناكامی اور شكست سے دچار ہوا۔
۲۵۶۸۴۴

نظرات بینندگان
captcha