ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر ابہر كے امام جمعہ احمد محسن زادہ نے امام خمينی﴿رح﴾ كی عظيم شخصيت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ امام خمينی﴿رح﴾ وہ عظيم لیڈر تھے جنہوں نے دنيا میں ايك عظيم انقلاب كو كاميابی سے ہمكنار كيا۔ انھوں نے كہا كہ امام خمينی﴿رح﴾ نے انقلاب اسلامی ايران كی بخوبی راہنمائی كی اور ان كے اس دنيا سے گزر جانے كے بعد بھی یہ انقلاب ايك شجاع اور مكتب امام خمينی﴿رح﴾ میں تربيت يافتہ فرد كی رہبری میں رواں دواں ہے۔ خطيب جمعہ نے كہا كہ دنيا كے انقلاب چند سال گزرنے كے بعد مشكلات كا شكارھو جاتے ہیں ليكن یہ انقلاب بغير كسی مشكل كہ اپنے راستے پر گامزن ہے۔ انھوں نے آٹھ سالہ جنگ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دشمن كی پوری كوشش تھی كہ وہ اس جنگ كے ذريعہ انقلاب اسلامی پر كاری ضرب لگائے ليكن وہ ناكامی اور شكست سے دچار ہوا۔
۲۵۶۸۴۴