ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطر كے روزنامہ '' الرایہ '' نے لكھا ہے كہ يونيورسٹی اور پيرس میں دين اور سائنس كی تحقيقی انجمن كے تعاون سے منعقد ھونے والے اس دو روزہ فكری اور ثقافتی سيمينار میں مسلمان علماء طبيعات كے اسكالرز، ایٹمی فزكس اور ستارہ شناسی كے ماہرين شريك ہونگے۔ پيرس میں سائنس اور دين كی اسلام میں اہميت پر تحقيق كرنے والے سنٹر نے سائنس اور دين میں تقريب ايجاد كرنے كے لیے مسلمان علماء سے استفادہ كا نيا انداز اپنايا ہے جس میں عصر حاضر كے رائج اساليب سے ان دو '' سائنس اور دين'' كے مسائل حل كرنے اور مختلف راہیں تلاش كرنے پر غور كيا جائے گا۔
۲۵۶۶۸۲