امام خمينی ﴿رح﴾ كا سب سے بڑا كارنامہ دنيا كو بيدار كرنا ہے

IQNA

امام خمينی ﴿رح﴾ كا سب سے بڑا كارنامہ دنيا كو بيدار كرنا ہے

11:46 - June 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1657482
اعزازی گروپ/ حسين اميری: شہر گناباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے كہا كہ امام خمينی ﴿رح﴾ كا سب سے بڑا كام اقوام عالم كو بيدار اور ان كو شعورو آگاھی عطا كرنا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے گناباد میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق شہر گناباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' عباسعلی فاطمی'' نے دیہی آبادی '' رہن'' میں لوگوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد دنيا كی مظلوم قوموں میں بيداری كی لہر اٹھی ہے كيونكہ امام خمينی ﴿رح﴾ نے اقوام عالم كو استعمار كے ناپاك عزائم سے آگاہ كر ديا تھا۔ ليكن استكبار عالم كو دنيا كے مظلوموں كی یہ بيداری پسند نہیں آئی كيونكہ اس سے ان كے مفادات كو خطرات لاحق ہیں۔
257931
نظرات بینندگان
captcha