ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' mathaba'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں ۳۰ اہل علم اور سياسی مسلمان شخصيات روس میں اسلام اور مسلمانوں كے موضوع پر خطاب كریں گی۔ اس نشست میں سعودی عرب ، امريكہ ، برطانیہ،مصر، فرانس، يمن ، كينیڈا، سينيگال ، سوریہ، تركی، مراكش، متحدہ عرب امارات، آذربائيجان، انڈونيشيا، چين ، لوگزبرگ، ہندوستان، بنگلاديش، اردن اور تيونس سے مسلم شخصيات شركت كریں گی۔
259882